ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیل کے لیے امریکہ کی 40ارب ڈالر کی فوجی امداد

اسرائیل کے لیے امریکہ کی 40ارب ڈالر کی فوجی امداد

Tue, 02 Aug 2016 15:28:48  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا اور اسرائیل پیش آئند ایام میں ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکااگلے دس سال تک اسرائیل کو دفاعی اور فوجی شعبے میں 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام نے تل ابیب کے لیے فوجی امدادکے نئے مجوزہ معاہدے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوامریکاسے فوجی امدادکے معاہدے پر نئے صدر کے انتخاب کا انتظار کیے بغیر پہلے ہی دستخط کریں گے۔ریڈیورپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین یعقوب ناغیل ان دنوں واشنگٹن میں ہیں جوامریکی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں بحث میں اختلافات ختم ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔کانگریس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ باراک اوباماانتظامیہ کی طرف سے اسرائیل پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ امریکا کی طرف سے ملنے والی نقد فوجی امداد سے صرف امریکی ساختہ اسلحہ خریدے کرے گا۔عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کی منظوری کیبعد صہیونی ریات کو امریکا سالانہ 3.5 سے3.7ارب ڈالر نقد امداد فراہم کرے گا تاہم امداد کا یہ حجم نیتن یاھو کے مطالبے سے کم ہے کیونکہ انہوں نے سالانہ چارارب ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔

میکسیکو:دس افراد کی ہلاکت کے الزام میں میئر گرفتار
میکسیکو2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دس افرادکوہلاک کرنے اوران کی لاشوں کو جلانے کے الزام میں ایک میئراورچارپولیس افسروں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔متاثرین کی جلی ہوئی لاشیں ہفتے کے روز میکسیکو کے مغربی علاقے میچوایکن سے ملی تھیں۔ قبل ازیں پولیس کا خیال تھا کہ یہ ہلاکتیں ٹرک کے آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے ہوئی ہیں۔ میکسیکو کے سکیورٹی اداروں کو پہلے ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے کے الزام کا سامنا ہے


Share: